• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریتی نے زندگی کے پریشان کن واقعات بتادیے

بھارتی اداکارہ کریتی کھربندا نے بطور خاتون اپنی زندگی کے پریشان کن واقعات بیان کردیے۔

کریتی کھربندا نے ایک انٹرویو میں اپنی فلمی زندگی کے دوران پیش آنے والے دلچسپ، عجیب اور خوفناک واقعات کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بار میں نے فلم شوٹنگ سے واپسی پر اپنے ہوٹل کمرے سے خفیہ کیمرا ڈھونڈ نکالا۔

کریتی کھربندا نے انکشاف کیا کہ خفیہ کیمرا ہوٹل کے کمرے میں سیٹ باکس کے بالکل پیچھے لگایا گیا تھا، دراصل میری ٹیم ہمیشہ ہوٹل کے کمرے کو اسکین کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کیمرا برآمد ہونے پر خوفزدہ ہوئی تھی، اس طرح کی صورتحال میں محتاط ہونا ضروری ہے۔

بھارتی اداکارہ نے ایک اور واقعے کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ایک مداح نے میرے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے، مجھے بہت ہی زور کی چٹکی بھری۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسم پر چٹکی بھرنے کا واقعہ پہلے بھی کئی بار ہوچکا تھا لیکن یہ چٹکی اتنی شدید تھی کہ مجھے خون نکل آیا، ایسے میں تصویر بنوانے والا بھاگ گیا۔

کریتی کھربندا نے یہ بھی کہا کہ اس وقت میں شاک ہوگئی، سمجھ ہی نہیں آیا تھا کیا ردعمل دیا جائے۔

اداکارہ نے اپنی زندگی کے خوفناک واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلورو کی سڑک پر ایک موٹرسائیکل سوار نے پیچھے سے اتنی زور سے مارا کہ میں گر پڑی۔

ان کا کہناتھا کہ ایسی صورتحال میں موٹرسائیکل سوار نے ایسا ردعمل دیا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو، یہ واقعہ اتنا خوفناک تھا کہ میں نے کئی ماہ تک اپنے والدین سے اس کا تذکرہ نہیں کیا۔

کریتی کھربندا 2009ء سے فلمی دنیا میں کام کررہی ہیں، انہوں نے 2016ء میں بالی ووڈ فلم ساز وکرم بھٹ کی فلم ’راز‘ سے ڈیبیو کیا، اس کے بعد انہوں نے کارواں، ہاؤس فل 4، پاگل پنتی اور شادی میں آنا ضرور میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید