• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا شاہ رخ خان چاند پر پلاٹ کے مالک ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان چاند پر بھی پلاٹ کے مالک ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم نگری کے بادشاہ شاہ رخ خان اور آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے بھی چاند پر پلاٹ ہیں۔

شاہ رخ صرف چاند پر پلاٹ کے ہی مالک نہیں بلکہ وہاں اُن کے نا پر ایک گڑھا بھی ہے، ہر سال اُن کی سالگرہ پر چاند پر اراضی کا کچھ حصہ خریدا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کا بھی چاند پر میرے مسکووینسے( ماسکو سمندر) میں ہے۔

بھارت کا چندریان 3 چاند کے جنوبی حصے پر آج اترا ہے، یوں بھارت نے تاریخ رقم کردی ہے، بھارتی میڈیا نے اس موقع پر اُن شہریوں کے نام بتائے، جن کے چاند پر پلاٹ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چاند پر اراضی کی رجسٹری دستاویز کے مطابق شاہ رخ خان کا چاند پر پلاٹ ہے جو انہیں بطور تحفہ ملا ہے، اداکار کی آسٹریلوی مداح ان کے ہر جنم دن پر چاند کا چھوٹا سا ٹکرا خرید کر تحفے میں دیتی ہیں۔

کنگ خان نے اس بات کا تذکرہ ایک انٹرویو کے دوران کیا اور بتایا کہ ان کی آسٹریلوی مداح میرے ہر جنم دن پر چاند کا تھوڑا سا حصہ خرید کر تحفے میں دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاند پر اراضی کی رجسٹری دستاویز لیونر پبلک سوسائٹی کی طرف سے مجھے حال ہی میں سرٹیفکیٹ کی صورت میں ملی ہے۔

شاہ رخ نے مزید کہا کہ میری اس مداح کا نام ’سیندی‘ ہے، جس نے مجھے ایک خوبصورت میل بھی بھیجی، یہ رب کی رحمت ہے کہ پوری دنیا میں لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں۔

سیندی نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہ میں نے شاہ رخ خان کےلیے چاند پر اراضی کا ٹکرا خریدا ہے، دراصل میں چاہتی ہوں وہ چاند پر جانے والا پہلا بھارتی فلمی ہیرو بنے، میں اُسے ہمیشہ زندگی کے ہر معاملے میں نمبر 1 پر دیکھنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کئی بار شاہ رخ خان کو ای میلز بھیجی ہیں، ایک ہیرو کےلیے مشکل ہوتا ہے اپنے مداحوں کو ای میل کا جواب دینا لیکن اُنہوں نے انٹرویو میں میرا تذکرہ کرکے حق ادا کردیا، میں تو خود کو چاند پر محسوس کررہی ہوں۔

سیندی نے مزید کہا کہ شاہ رخ نے مجھے بہت ہی زیادہ عزت دی، وہ ہمیشہ میرا ہیرو رہے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید