کراچی (اسٹاف رپورٹر)سماجی کارکن اور ماحول دوست نوجوان طالبہ انیقہ بشیر نے کراچی میں برگد کے درخت کے تحفظ کے لیے مہم شروع کر دی،انیقہ نے اپنی اس مہم کے ذریعے "سرسبز پاکستان" کے وژن میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد کراچی کے قومی ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے ایک پائیدار طرز زندگی کو فروغ دینا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کو ایک واقعہ یا مستقبل کے خطرے کے طور پر نہیں دیکھ سکتے، ہم پہلے ہی اس کے درمیان ہیں،ان کا کہنا ہے کہ اس کی کوششوں کو کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب کی طرف سے بھرپور حمایت حاصل ہوئی ہے اور امیر خسرو روڈ کے ساتھ برگد کے درختوں کو محفوظ سبز ورثہ قرار دیا گیا ہے۔