• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنمارک، قرآن کی بےحرمتی پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ڈنمارک کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق ڈنمارک کے وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم مذہبی اہمیت کی چیزوں سے نامناسب سلوک پر پابندی کا بل پیش کریں گے۔

وزیرِ انصاف نے کہا ہے کہ مقصد خاص طور پر عوامی مقامات پر مذہبی چیزوں کی بےحرمتی کو روکنا ہے۔

ڈنمارک نے الہامی کتب کی بےحرمتی پر پابندی عائد کرنے کی قانون سازی کا اعلان کیا ہے، قانون توڑنے والوں کو جرمانہ اور دو سال قید کی سزا ہوگی۔

ڈنمارک کے وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ کا کہنا ہے کہ اہم مذہبی اہمیت کی چیزوں کے ساتھ نامناسب سلوک پر پابندی لگانے کا بل پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون سازی کا مقصد خاص طور پر عوامی مقامات پر مذہبی چیزوں کی بے حرمتی روکنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بےحرمتی توہین آمیز فعل اور ڈنمارک کے مفادات کے خلاف تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ افراد کی پرتشدد اور ردعمل بھڑکانے کی کوششوں کو ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں دیکھ سکتے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید