• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل سے رہائی کے بعد ٹرمپ کی پہلی ٹوئٹ صارفین میں مقبول ہوگئی

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 


الیکشن میں مداخلت کے مقدمے میں گرفتاری اور ضمانت پر رہائی کے بعد  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا (ایکس) پر واپسی ہوگئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے2021 کے بعد کی جانے والی اپنی پہلی ٹوئٹ میں اٹلانٹا جیل میں بنایا گیا، مگ شاٹ، شیئر کرتے ہوئے لکھا ’نیور سرینڈر‘ 3  گھنٹے سے بھی کم وقت میں، ٹرمپ کی اصل پوسٹ کو 36 ملین سے زیادہ ویوز اور 5 لاکھ 30 ہزار لائکس مل گئے۔

12 گھنٹے کے قریب ٹرمپ کی ٹوئٹ کو 127 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔

ٹوئٹر کے  مالک ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کےٹویٹ کو ’نیکسٹ لیول‘ لکھ کر ری ٹوئٹ کردیا۔

جنوری 2021 میں کیپیٹل ہنگامے کے بعد ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ’مستقل طور پر‘ معطل کر دیا گیا تھا، تاہم ایلون مسک کے گزشتہ سال ٹوئٹر خریدنے کے بعد اسے دوبارہ فعال کر دیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید