• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خبر شیئر کرنی ہو تو پہلے کترینہ کو فون کرتا ہوں، وکی کوشل

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نےاپنی شادی کو قیمتی ترین یادگار قرار دیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران وکی کوشل نے اپنی اہلیہ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ اپنی محبت کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں جب بھی کوئی خبر شیئر کرنا چاہتا ہوں تو پہلے کترینہ کیف کو فون کرتا ہوں۔

وکی کوشل اور کترینہ کیف نے 2021ء میں راجستھان میں شادی کی، بھارتی اداکار اس دن کو قیمتی ترین قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کترینہ کیف کے ساتھ اپنی محبت کا تذکرہ بھی کیا اور بتایا کہ میری شادی کے 3 دن صرف خوشگوار ہی نہیں بلکہ خاص ترین لمحات ہیں۔

ان سے سوال کیا گیا کہ جب بھی کترینہ کیف سے محبت کی زبان میں بات کرنی ہو تو کیا کرتے ہیں؟ وکی کوشل نے جواب دیا کہ میں پکا پنجابی ہوں، ہماری تو محبت کی زبان ہی گلے لگانا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میری قیمتی ترین یادداشت میرا پہلا آڈیشن تھا، جسے دینے کے بعد میں اپنی ماں کو اس حوالے سے بتایا تو وہ ڈانس کرنے لگ گئیں۔

وکی کوشل اور کترینہ کیف کی دوستی کے چرچے عام تھے لیکن دونوں ہی نے شادی کے دن تک سارے معاملے کو خفیہ رکھا، مداحوں کو بھی اُن کی شادی کی تصویر کے بعد ہی حقیقت کا پتا چلا۔

اُن کی شادی اُس برس کا سب سے بڑا ایونٹ تھا، جس میں چند منتخب مہمان، قریبی دوست اور خاندان کے افراد شریک تھے۔

وکی کوشل آخری بار سارہ علی خان کے ساتھ فلم ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ کی ہے، جس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا، اُن کی اگلی فلم سیم بہاد ہے جو یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ڈنکی میں بھی نظر آئیں گے جبکہ ان کی ایک فلم دی گریٹ انڈین فیملی بھی ہے۔

دوسری طرف کترینہ کیف کی اگلی فلم وجے سیتھوپتی کے ساتھ ہے جو 15 دسمبر کو ریلیز ہوگی جبکہ وہ ٹائیگر 3 میں سلمان خان کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید