بالی ووڈ کے دو سپر اسٹار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان 17 سال بعد پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس نئے پروجیکٹ کے متعلق زیادہ معلومات نہیں ہیں لیکن اتنا معلوم ہے کہ امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
آج شاہ رخ خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک پرستار کے سوال کے جواب میں کہا کہ اتنے برسوں بعد امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا اپنا ہی لطف ہے۔
شاہ رخ نے بتایا کہ ابھی ان کے ساتھ ہی شوٹنگ مکمل کرکے آیا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو بتاتا چلوں انہوں نے کام میں مجھے شکست دے دی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن نے 2006 کی فلم 'کبھی الوداع نہ کہنا' میں اداکاری کی تھی۔