پاکستانی فلم ”سائیکو‘‘ کے پروڈیوسر سلمان بٹ نے کہا ہے کہ یہ فلم ایک اچھوتے موضوع پر بنائی گئی ہے اور زندگی کی حقیقت کو ایک نئے انداز میں دکھایا گیا ہے۔
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فلم کے ٹریلر کی ریلیز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’سائیکو‘‘ فلم بینوں کو پسند آئے گی، فلم روایت سے ہٹ کر ہے اور اس کے ٹریلر کو اوورسیز میں بھی پسند کیا جا رہا ہے۔
جیو فلمز کے تعاون سے یہ فلم پاکستان اور دوسرے ممالک میں عید الاضحیٰ پر بڑی اسکرین پر ریلیز ہوگی، جس میں شان، میرا، سونیا حسین، جاوید شیخ سمیت دیگر نامور فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
ٹورنٹو میں ہونے والی تقریب میں شان اور میرا کے ویڈیو پیغامات بھی شامل کیے گئے۔