• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیکا نے ارجن سے راہ جدا کرنے کی تصدیق کردی؟

بالی ووڈ ڈانسر نے ارجن کپور کے فیملی ممبران کو سوشل میڈیا لسٹ سے نکال دیا۔ کیا یہ اس بات کی تصدیق ہے کہ ڈانسنگ کوئین ملائیکا اروڑا نے ارجن کپور سے راہیں جدا کرلی ہیں؟

ملائیکا اروڑا نے انشولا کپور، جانوی کپور اور خوشی کپور کے ساتھ بونی کپور اور انیل کپور کو ان فالو کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا میں ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کے بریک اپ کی افواہیں زیر گردش ہیں، ایسے میں ڈانسنگ کوئین کے اس اقدام نے انٹرنیٹ صارفین کو اشارہ دے دیا۔

انٹرنیٹ صارفین پہلے ہی ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کی علیحدگی کی خبریں سن رہے ہیں لیکن دونوں جانب سے تاحال کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

ملائیکا اروڑا تاحال ارجن کپور کو سوشل میڈیا پر فالو کررہی ہیں، یہ جوڑی کافی عرصے سے ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ارجن کپور جو کافی عرصے سے ملائیکا اروڑا کے ساتھ ہیں، وہ اچانک ہی کیسے اُن سے بے وفائی کرسکتے ہیں؟ ہوسکتا ہے کسی اور وجہ سے دونوں نے باہمی فیصلے سے راہیں جدا کرلی ہوں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ارجن کپور ایسے نہیں ہیں کہ ان کی زندگی کو خاندان والے چلائیں بلکہ والد تو اُن کی زندگی سے کافی عرصے سے باہر ہیں۔

ارجن کپور نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ شاید انہوں نے ملائیکا اروڑا سے راہ جدا کرلی ہے۔

اس تصویر پر نہ تو ارجن کپور اور نہ ہی ملائیکا اروڑا نے کوئی ردعمل دیا بلکہ دونوں نے تو اب تک بریک اپ کی خبروں کی تصدیق یا تردید بھی نہیں کی۔

یہ خبر بھی زیرگردش ہے کہ ارجن کپور نے ملائیکا اروڑا سے بریک اپ کے بعد کوشا کاپیلا کے ساتھ رابطے بڑھا دیے ہیں تاہم کوشا نے ان افواہوں کی تردید کی ہے۔

انہوں نے ایک براڈکاسٹ میں کہا کہ ’ہر دن میں اپنے بارے میں بہت گند پڑھتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ میری والدہ یہ سب نہ پڑھ لیں‘۔

کوشا کاپیلا نے رواں برس 26 جون کو اپنے شوہر کے ساتھ رشتہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید