بالی ووڈ جوڑی ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان بریک اپ کی افواہیں زیر گردش تھیں۔ دونوں نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا تھا اس لیے پرستار اور زیادہ تشویش کا شکار تھے۔
لیکن ارجن کپور نے ملائیکہ کی سوشل میڈیا پوسٹ پر کمنٹ کرکے تمام خدشات کو غلط ثابت کردیا۔
کتوں کے عالمی دن کے موقع پر ملائیکہ نے اپنے پالتو کتے کیسپر کے ساتھ تصویر شیئر کی۔
انہوں نے کہا کہ میرے شوٹنگ کے دنوں میں اس سے بہتر ساتھی کوئی نہیں ہوسکتا۔
ارجن کپور نے کمنٹ کیا کہ یہ آپ کی زندگی کا اصل اسٹار ہے، ساتھ ہی ارجن نے دل والا ایموجی بھی بنایا۔