• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن مسلم بچے کے واقعے پر پریانکا گاندھی کی تنقید


ایک طرف چاند پر جانے کی باتیں، دوسری طرف نفرت انگیزی کی دیوار، کمسن مسلم بچے کے ساتھ انسانیت سوز واقعے پر بھارتی سیاستدان بھی بول پڑے۔

گزشتہ روز بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر کے مقامی اسکول میں ٹیچر کی جانب سے معصوم بچے کو دیگر طلبہ سے پٹوانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو  تنقید کا نشانہ بنایا۔

راہول گاندھی نے بھی بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا  کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی نفرت انگیزی اور عدم مساوات نے ملک میں آگ لگا دی ہے۔

بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے کہا کہ اس واقعے پر تمام بھارتیوں کو اپنے سر شرم سے جُھکا لینے چاہئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مظفر نگر کے مقامی اسکول میں ٹیچر کی جانب سے معصوم بچے کو دیگر طلبہ سے پٹوانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کلاس میں موجود ٹیچر نے ایک بچے کو اپنے سامنے کھڑا کیا ہوا ہے اور دیگر طالب علموں کو بلا کر وہ بچے کو تھپڑ لگواتی ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار اُرمیلا سمیت بھارتی شہریوں، صحافیوں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کلاس ٹیچر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید