• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔

قومی ٹیم افغانستان کے خلاف سری لنکا میں سیریز 0-3 کی فتح کے ساتھ ہی ایک روزہ کرکٹ میں عالمی نمبر ون ٹیم بنی ہے۔

پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کو نیچے دھکیل کر پہلے نمبر پر پہنچی ہے، گرین شرٹس کے 119 پوائنٹس ہوچکے ہیں جبکہ آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

بھارت 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ 104 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور انگلینڈ 101 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

افغانستان سے سیریز سے قبل پاکستان 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر تھا، قومی ٹیم دوسری مرتبہ ایک روزہ کرکٹ کی ٹاپ پوزیشن پر پہنچی ہے۔

اس سے قبل رواں برس مئی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، قومی ٹیم نے رواں سال 11 میں سے 8 ون ڈے میچز میں فتح حاصل کی ہے۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اگلے مرحلے میں 30 اگست سے شروع ہو رہے ایشیا کپ میں بھارت، بنگلادیش، سری لنکا جیسی ٹیموں کا سامنا کرنا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید