خیرپور(غلام عباس بھنبھرو)کم سن ملازمہ فاطمہ فرڑو کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم پیر اسد شاہ عدالت میں پیش ، جج نے ملزم کو تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔تفصیلا ت کے مطابق کم سن ملازمہ فاطمہ فرڑو کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم اسد شاہ کو پولیس نے سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ رانی پور کی عدالت میں پیش کیا ،عدالت کے جج محمد عظیم سولنگی نے ملزم پیر اسد شاہ کو تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم اسد شاہ کو بھاری سیکورٹی میں عدالت لایا گیا، پیر اسد شاہ کو عدالت میں پیش کرنے کے دوران مقتولہ بچی فاطمہ کی والدہ مسماۃشبانہ فرڑو بھی عدالت میں موجود تھی جبکہ معروف قانون دان نثار احمد بھنبھرو ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اپنی وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ عدالت آئے ۔