چنائی (اے پی پی)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں گزشتہ روز ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے سے تین خواتین سمیت کم از کم نو افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے،جنوبی بھارت میں مدورائی کے اسٹیٹشن پر کھڑی ٹرین کی ایک بوگی میں اس وقت آگ لگ گئی جب ایک مسافر چائے بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ٹرین میں آگ لگنے کا یہ واقعہ جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر مدورائی کے ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کی ایک کوچ میں صبح سویرے پیش آیا ۔ آگ جس کوچ میں لگی وہ ٹرین سے جُڑی نہیں تھی بلکہ یہ کوچ ٹرین سے الگ تھی جسے ایک پرائیوٹ ٹورسٹ آپریٹرنے بُک کروایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ ٹرین میں موجود غیر قانونی گیس سلنڈرز بنے۔انہوں نے کہاکہ نجی پارٹی کوچ کے مسافر اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو سے تامل ناڈو کے ضلع مدورائی پہنچے تھے۔کلکٹر ایم ایس سنگیتا نے بتایا کہ ٹرین کے ڈبے میں آگ لگ گئی۔