• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی نے 2 ستمبر کی ہڑتال کیلئے کمیٹیاں بنادیں

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ 2 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کےلیے کمیٹیاں بنادیں۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق منصورہ لاہور میں سراج الحق کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں 2 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کے لیے کمیٹیاں بنادی گئیں۔

ترجمان کے مطابق صنعت کاروں اور تاجروں نے امیر جماعت اسلامی کی ہڑتال کی کال کی حمایت کی، جو خوش آئند ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی 90 دن میں عام انتخابات کےلیے بھرپور آواز بلند کرے گی، بروقت انتخابات کے لیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید