کراچی(نیوز ڈیسک)بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم آل انڈیا ہندو مہا سبھا کے سربراہ نے مودی حکومت سے چاند کو ہندو راشٹر (ہندو مملکت) قراردینے کامطالبہ کیا ہے کیوں کہ چاند پر بھارتی خلائی مشن چندریان سوئم نے کامیاب لینڈنگ کی ہے۔تنظیم کے رہنما سوامی چکرپانی مہاراج کا مطالبہ ہے کہ چاند کوہندو راشٹر قرار دیا جائے اور جس جگہ پرچندریان 3 خلائی گاڑی اتری تھی اس مقام کو اس ہندو راشٹر کا دارالحکومت قرار دیا جانا چاہیے۔