• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے اروناچل پردیش کو تبت کا حصہ قرار دے دیا، بھارت کا احتجاج

چین نے سرکاری سطح پر جاری ملک کے 2023 کے معیاری نقشے میں اروناچل پردیش کو چین کے خودمختار علاقے تبت کا حصہ قرار دے دیا۔

بھارت نے نئے نقشے میں اروناچل پردیش کو چین کا حصہ دکھانے پر چین سے احتجاج کیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق چین کے 2023 کے معیاری نقشہ پر چینی فریق کو احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

بھارت کا کہنا ہے کہ چین کے بھارتی سرزمین پر دعوے کے خلاف سفارتی چینلز کے ذریعے سخت احتجاج درج کرایا ہے۔

چین کے نقشے میں ہمالیہ کے مغربی علاقے اکسائی چن اور مشرقی حصے اروناچل پردیش کو چین کا سرکاری علاقہ دکھایا گیا ہے۔

چین کا کہنا ہے کہ اروناچل پردیش چین کے علاقے تبت کا حصہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید