• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضعیف العمر شخص کی تذلیل کا ڈی آئی جی سکھر کی جانب سے نوٹس

سکھر(بیورو رپورٹ) ڈی آئی جی سکھر رینج فیروز شاہ نے خیرپور کے نواحی علاقے فیض گنج میں رشتے کے تنازع پر وڈیرے کی جانب سے ضعیف العمر شخص کی تذلیل اور  اس کی مونچھیں اور آدھا سر منڈوانے کے حوالے سے  میڈیا میں آنے والی خبروں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی خیرپور کو حکم دیاہے کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔واضح رہے کہ ڈی آئی جی سکھر سید فیروز شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد سکھر، خیرپور اور گھوٹکی اضلاع کے ایس ایس پیز سمیت تمام پولیس افسران کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنے اضلاع میں ڈاکوؤں، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی ، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدامات کریں۔ اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین