• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے 400 یونٹس استعمال کرنیوالوں کیلئے ریلیف پلان تیار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بجلی کے 400 یونٹس تک استعمال کرنے والوں کے لیے ریلیف پلان تیار کر لیا گیا۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف کا پلان ہنگامی بنیادوں پر تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں 250 ارب روپے کے ریلیف کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں آئی ایم ایف نے رضا مندی ظاہر کی تو 2 ماہ کے لیے معاہدہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق اگست اور ستمبر کے بل اقساط میں لینے کے لیے وزارتِ خزانہ تحریری گارنٹی دے گی۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بنیادی ٹیرف میں 7 روپے کا اضافہ واپس لے کر مرحلہ وار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع وزارتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں میں سہولت دینے کی تجویز آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق ہر صارف کو بجلی کے بل قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے حکام کو نگراں وزیرِ خزانہ نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی درخواست کی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ پلان کے تحت بجلی کے بنیادی یونٹ مرحلہ وار بڑھانے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید