لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 خواتین کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا تاہم ابھی تک ایک بھی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
پولیس کے مطابق غالب مارکیٹ میں عدنان نامی شخص نے اپنے دوست حسین سے مل کر ایک طالبہ کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
فیصل ٹاؤن میں ملزم محبوب اور اس کے ساتھی نے ملازمت کا لالچ دے کر لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزم محبوب اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مصری شاہ میں ملزم لیاقت شادی شدہ خاتون کو ہاسٹل میں نوکری کا جھانسہ دے کر ایک مکان میں لے گیا اور جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا۔