• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور سے گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے پرویز الہٰی کو سخت سیکیورٹی حصار میں اٹک جیل منتقل کیا، چئیرمین تحریک انصاف بھی اٹک جیل میں قید ہیں۔

پرویز الہٰی کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

پرویز الہٰی کو نظربند کرنے کی سفارش ایس ایس پی اسپیشل برانچ اور آئی بی نے کی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ پرویز الہٰی کو کوئی اتھارٹی، کوئی ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی، کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید