نئی دہلی (این این آئی)جنگی جنون میں مبتلابھارت نے نئی دہلی میں ہونے والے جی20 سربراہی اجلاس کے دوران پاک چین سرحدوں پر فضائی مشقوں کا شیڈول جاری کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی فضائیہ9اور10ستمبر کو نئی دہلی میں ہونے والی جی 20 سمٹ کے دوران 4 سے14 ستمبر تک پاک چین سرحد پر بڑی تربیتی مشقوں کی تیاری کررہی ہے ۔میڈیا رپورٹس میں بھارتی ایئر فورس کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ مشقیں شمالی سیکٹر کے کئی علاقوں بشمول لداخ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور پنجاب میں کی جائیں گی، اور ان مشقوں کا کوڈترشول ہے۔ان مشقوں میں لڑاکا طیاروں کے تمام بڑے بیڑے بشمول رافیل، میراج 2000 اور Su-30MKIs مشقوں میں موجود ہوں گے۔اس کے علاوہ اس مشقوںمیں چینوک اور اپاچی سمیت ہیوی لفٹ ٹرانسپورٹ طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی شامل ہوں گے۔ گاروڈ اسپیشل فورسز، آئی اے ایف کی ایک ایلیٹ یونٹ، بھی مشقوں کا حصہ ہوگی۔