• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا نے بھارت کیساتھ تجارتی مذاکرات روک دیئے

ٹورنٹو (این این آئی)کینیڈا نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات فی الحال روک دیئے ہیں۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو آئندہ ہفتے بھارت میں جی 20کانفرنس میں شرکت کرینگے ، ذرائع کے مطابق اٹاوہ نے نئی دہلی سے تجارتی مذاکرات روک دیئے ہیں۔اس بات کی تصدیق اٹاوہ میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی ۔انہوں نے بتایا کہ اٹاوہ نے ہم سے درخواست کی ہے کہ نئے تجارتی معاہدے کے لیے جاری بات چیت روک دی جائے۔ بھارتی ہائی کمشنر نے مذاکرات کے توقف کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم بزنس کونسل آف کینیڈا کے ذرائع کے مطابق کینیڈا میں مقیم خالصتان کی حامی سکھ کمیونٹی کی سرگرمیوں پر بھارت نے کینیڈا سے کئی بار شکایات کی ہیں اور یہ پہلو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات میں رکاوٹ ہو سکتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید