کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ایڈ منسٹریٹر میٹرپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ جبا ر بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ کو ماڈرن سٹی بنائیں گے جس کے لئے مختلف منصوبے زیر غور ہیں،شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کے لئےعملی اقدامات شروع کردئیے ہیں ، صوبائی دارالحکومت میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ،بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، ایڈورٹائزمنٹ بورڈ کے ٹیکسز ادا نہ کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی شروع کردی ہے جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئےعبدالجبار بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ سے روزانہ700ٹن کے قریب کچرے کو اٹھایا جاتا ہے وسائل محدود ہیں لیکن اسکے باوجود مزید کچرہ اٹھانے کی صلاحیت پر کام کیا جارہا ہے صفائی کی صورتحال بہتر بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،عوام بزنس کمیونٹی بھی صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور تعاون کریں،صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو برئوئے کار لایاجائےگا شہر ی شہر کے صفائی میں تعاون کریں جب تک ہر شہری اپنے حصے کی صفائی نہیں کریگا اس وقت تک شہر کو مکمل صاف نہیں کیا جاسکتادور دراز علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہیوی مشینری،سوزکی ٹیم اور نالہ گینگ اور دیگر ٹیموں کے ذریعے کچرہ اُٹھایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا عظم ہے کہ کوئٹہ کو ماڈرن سٹی بنائیں گے ۔