پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 150 رنز بنائے۔ سدرہ امین اور بسمہ معروف نے 39، 39 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان نڈا ڈار نے 20 گیندوں پر 36 اور شہوال ذوالفقار نے 18 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 144 رنز بناسکی۔
مہمان ٹیم کی کپتان لاورا ولورٹ نے 50 گیندوں پر 72 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکیں۔
لاورا ولوارٹ کو میچ اور سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز 8 ستمبر سے شروع ہوگی۔