کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگراں وفاقی وزیر ریلوے کیپٹن (ر) شاہد اشرف تارڑ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پیر کو پہلی مرتبہ چیئرمین و سیکریٹری پاکستان ریلوے سید مظہر علی شاہ کے ساتھ کراچی سٹی اسٹیشن پہنچنے، ڈی ایس محمد ناصر خلیلی، ایس ایس پی ریلوے پولیس شوکت علی کھٹیان اورشاہد حسین سموں نے ان کا استقبال کیااور کراچی ڈویژن کی مجموعی صورت حال سے وزیر ریلوے کو آگا ہ کیا۔