لاہور ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں واپس ٹرائل کورٹ بھجوا دیں۔
جناح ہاؤس حملہ سمیت جلاؤ گھیراؤ کے کیسز میں خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان نے ضمانت کی درخواست کی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ نے 97 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیں۔
عدالت کے دو رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ سنا دیا، وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔
حکومت پنجاب نے مقدمات میں نئی دفعات شامل کرنے کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ مقدمات میں نئی دفعات شامل ہوچکی ہیں، ملزمان نئی دفعات کے مطابق شامل تفتیش ہوں۔
عدالت نے مزید کہا کہ ملزمان نئی دفعات شامل ہونے کے بعد ٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کریں۔