ایشیا کپ 2023ء کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش کے خلاف فتح کے ساتھ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر آگیا۔
کولمبو میں ایونٹ کے تمام میچز اگر بارش کی نذر ہوجاتے ہیں تو بھی پاکستان ایشیا کپ کے فائنل کےلیے کوالیفائی کرجائے گا۔
سری لنکن دارالحکومت میں آئندہ 10 روز تک بھرپور بارش کی پیشگوئی ہے، ایونٹ میں اب اگر کوئی بھی میچ ہوا تو پاکستان پہلی پوزیشن پر ہی رے گا۔
اس طرح کی صورتحال میں سری لنکا اور بھارت کے پوائنٹس بھی برابر ہوجائے گے، میچز واش آؤٹ ہونے کی صورت میں نیٹ رن ریٹ نافذ نہیں ہوگا۔
ایشیا کپ میں پوائنٹس کی برابری اور رن ریٹ نہ ہونے پر فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ ٹاس پر ہوگا۔
ایشیا کپ 2023ء کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں شیڈولڈ ہے، جہاں اُس دن بھی بارش کی پیشگوئی ہے، اگر فائنل بھی بارش کے باعث نہ ہوسکا تو فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا جائے گا۔