کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وائرس جینیاتی طور پر افغانستان میں پائے جانے والے وائرس سے جڑا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں پاکستان کی قومی پولیو لیبارٹری نے اگست 2023 میں جمع کیے گئے چار ماحولیاتی (سیوریج) نمونوں میں ٹائپ 1 وائلڈ پولیو وائرس کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے ۔