• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، صوبے سیستان-بلوچستان میں حملہ آوروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار ہلاک

تہران (اے ایف پی)ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کے سلسلے میں نئے واقعہ میں حملہ آوروں نے سیستان-بلوچستان صوبے میں دو ایرانی پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ حملہ پاکستان کے ساتھ ایران کی سرحد کے قریب بدامنی کےشکار دیہی علاقوں میں ہوا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے اطلاع دی کہ سیستان بلوچستان کےعلاقے تفتان میں پولیس یونٹ پر دہشت گردوں کئ حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حملہ آوروں کی شناخت اور حملے کے اغراض و مقاصد فوری طور پر واضح نہیں ہو سکے۔صوبہ سیستان بلوچستان میں اس سے قبل بھی ایسے حملے ہوچکے ہیں،جن میں 23 جولائی کو چار پولیس اہلکار گشت کے دوران مارے گئے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید