بھارت میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل حکام آوارہ کتوں کو پکڑوانے کے کام میں مصروف ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آوارہ کتوں کو پکڑ کر جانوروں کی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔
دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) نے آوارہ کتوں کو پکڑنے کو براہ راست جی 20 سمٹ سے نہیں جوڑا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آوارہ کتوں کو ہنگامی بنیاد پر اٹھایا جا رہا ہے۔ تاہم اس کام کے لیے جن گاڑیوں کا استعمال کیا جارہا ہے ان پر جی 20 اجلاس کے حوالے سے بورڈز آویزاں تھے۔
بھارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دہلی کے مختلف علاقوں میں 60 ہزار سے زیادہ آوارہ کتے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس 9 اور 10ستمبر کو نئی دلی میں ہو گا۔