• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے مہنگا ہوگیا

لاہور میں آج دوسرے روز بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، 10 کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہوگیا۔

آٹا ڈیلرز کے مطابق فلور ملز مالکان نے قیمتیں بڑھائی ہیں، 20 روپے اضافے کے بعد 10 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت ایک ہزار 420 روپے اور 40 روپے اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت 2 ہزار 840 روپے ہوگئی۔

چکی آٹا بھی 10 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا ہے، چکی آٹے کی فی کلو قیمت 170 سے بڑھا کر 180 روپے ہوگئی ہے۔

لاہور کی مارکیٹوں میں چینی بدستور 180 سے 190 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ چینی کی سرکاری قیمت 98 روپے 25 پیسے ہے، شہری چھوٹی دکانوں میں چینی کی عدم دستیابی کے ہاتھوں بھی تنگ ہیں۔

اکبری منڈی کے شوگر ڈیلرز کا دعویٰ ہے کہ تھوک مارکیٹ میں چینی کے نرخ مزید گر گئے ہیں، جنوبی پنجاب کی ملوں کا تھوک ریٹ 155 روپے، سینٹرل پنجاب کی ملوں کا تھوک ریٹ 159روپے کلو ہوگیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید