• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کردیا گیا، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کردیا گیا ہے ، شہریوں کو کے الیکٹرک ، پانی چور مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے بدترین لوڈ شیڈنگ کے باوجود ہزاروں لاکھوں روپے کے بل صارفین کو بھیجے جارہے ہیں،نوجوان بیروزگاری مہنگائی سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں اور معزز شہریوں سے فنکشنل لیگ ھاؤس میں ملاقات کرتے ہوئے کی اس موقع پر فیضان نعمان صالح محمد سلیم اویس ترک عمر باپرو اسد جھوکیو سکندر باپرو عزان خان محسن بلال عادل حسین اور دیگر نے بڑی تعداد میں فنکشنل مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی ۔

ملک بھر سے سے مزید