• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیراعظم کا جی20 سربراہی اجلاس کے اعلامیے پر اتفاق رائے ہونے کا اعلان

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس کے اعلامیے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

نریندر مودی کا کہنا ہے کہ تمام ٹیموں کی محنت سے جی20 سربراہی اجلاس کے اعلامیے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی نے اعلامیے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

واضح رہے کہ کئی ممالک کے سربراہان جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت آئے ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید