ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینے کے معاملے پر وزارت قانون اور دیگر فریقین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں عدالت عظمٰی سے 11 اگست کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی گئی ہے۔
نظرثانی درخواست میں اضافی دستاویزات کیلئے 15 روز کی مہلت طلب کی گئی۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے اضافی دستاویزات کیلئے 15 روز کا وقت دے دیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 11 اگست کو ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز قانون کالعدم قرار دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے ریویو ایکٹ کو پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار سے تجاوز قرار دیا تھا۔
ریویو ایکٹ میں آرٹیکل 184(3) کے مقدمات کے فیصلے کے خلاف متاثرہ فریق کو اپیل کا حق دیا گیا تھا۔