کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی کی عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کردیا گیا ہے نوجوان بیروزگاری مہنگائی سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں، شہریوں کے الیکٹرک ، پانی چور مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے بدترین لوڈ شیڈنگ کے باوجود ہزاروں لاکھوں روپے کے بل صارفین کو بھیجے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے ڈسٹرکٹ سینٹرل سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں اور معزز شہریوں سے فنکشنل لیگ ھاؤس میں ملاقات کرتے ہوئے کی اس موقع پر فیضان نعمان صالح محمد سلیم اویس ترک عمر باپرو اسد جھوکیو سکندر باپرو عزان خان محسن بلال عادل حسین اور دیگر نے بڑے تعداد میں فنکشنل مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی ، اس موقع پر فنکشنل لیگ سندھ کے رابطہ سیکریٹری عبدالکریم شر ، ضلع سینٹرل کے صدر ارمان فیاض ، سیکریٹری ذاکر علی پٹنی کنور وجاہت بھی موجود تھے ، سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ شہریوں کو پینی کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے ، شہریوں کو ٹینکر مافیا کے سامنے مجبور کر دیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ نوجوان مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔