پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے اپنے انتقال کی خبروں پر دلچسپ ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
عدنان صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اُنہیں اس ویڈیو میں اپنے انتقال کے بارے میں پھیلی خبریں سننے کے بعد دلچسپ انداز میں ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
عدنان صدیقی نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صحافت اور بریکنگ نیوز کے نام پر میرے انتقال کی افواہیں پھیلانے والوں سے میری گزارش ہے کہ اگلی بار مجھے اپنی ہیڈ لائین بنانے سے پہلے مجھ سے اپنی خبر کی تصدیق لازمی کروا لیجیے گا۔
اُنہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ میں ذاتی طور پر آپ کے اسٹوڈیوز میں آؤں گا اور اس خبر کی تصدیق کروں گا کیونکہ آپ کی غیر ذمے دارانہ صحافت کو آخر کار بے عیب نظر آنا چاہیے۔