• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،قائداعظم سولرپارک پر تعینات عسکری گارڈز کے بقایاجات کی ادائیگی کافیصلہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قائداعظم سولرپارک پر تعینات88سے زائد عسکری گارڈز کے بقایاجات کا معاملہ ، حکومت پنجاب کی جانب سے بقایاجات کی ادائیگی کافیصلہ، تاہم مستقبل میں چائنیز کمپنیز گارڈز کو   ادا ئیگی کرےگی  تفصیلات کے مطابق کیبنٹ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کی جانب سے فیصلہ کیاگیاہے کہ قائداعظم سولرپارک میں 88سے زائد عسکری گارڈز کی 22ملین کی ادائیگی میں تاخیر ہورہی ہے، جس کی وجہ سے  فنانس ڈیپارٹمنٹ نے تاحال فنڈز جاری نہیں کئے، فنڈز جاری ہوجانے پر عسکری گارڈز کی ادائیگی حکومت پنجاب کردے گی، تاہم فیصلہ کیاگیاہے کہ سیکرٹری انرجی متعلقہ چائنیز کمپنیز کو واضح کرے  گی کہ سیکورٹی گارڈز کی پیمنٹ کی ادائیگی مستقبل میں چائنیز کمپنی ادا کرے گی مراسلہ جاری کردیا گیا۔
تازہ ترین