• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی 20 اجلاس کا بھارت میں انعقاد پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ جی20 اجلاس کا بھارت میں انعقاد اور اعلامیہ پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

پارٹی اعلامیہ کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، جی20 اجلاس اور ملک میں عام انتخابات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو رہا ہے، پاکستان کی تنہائی دور کرنے کیلئے جمہوریت کی جانب بلا تاخیر واپسی ناگزیر ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ پچھلے 17ماہ میں غیر مؤثر خارجہ حکمت عملی کے بھیانک نتائج ہو رہے ہیں، منتخب حکومت ہی خارجہ محاذ پر پاکستان کے مفادات کے تحفظ کے قابل ہوگی۔

پارٹی کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام سے محروم ملک کیلئے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا تصور احمقانہ ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ انتخابات کےخلافِ دستور التواء کے ذریعے مزید ابتری کا سامان کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے مالاکنڈ کے علاقہ بٹ خیلہ میں پُرامن شہریوں پر پولیس فائرنگ کی شدید مذمت کی۔

پارٹی نے جی بی اسمبلی کے حلقہ 13اَستور ون کے ضمنی انتخابات کے نتائج روکنے کی بھی مذمت کی۔

قومی خبریں سے مزید