• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے تاجروں کیلئے بجلی کے اسپیشل ٹیرف کا اعلان کرینگے، وزیر توانائی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نگراں وفاقی توانائی وزیر محمد علی نے کہا ہےکہ 31؍ اکتوبر سے پہلے تاجر وں کے لئے بجلی کے اسپیشل ٹیرف کا اعلان کریں گے ، کوشش ہے سردیوںمیں انڈسٹری کو گیس دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ پی ایس او ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر توانائی نےکہا کہ اسمگلروں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے، پی ایس او گردشی قرضہ کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو گورنر ہاؤس سندھ میں گفتگو کرتے ہوئے بجلی کی قیمت کنٹرول کرنے کے لئے وزیر اعظم سے مل کر کام کررہے ہیں 31اکتوبر سے پہلے تاجر وں کے لئے بجلی کے اسپیشل ٹیرف کااعلان کریں گے ، سردیوں میں انڈسٹریز کو دینے کے لئے گیس کا انتظام کررہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید