• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 300 روپے سے نیچے آ گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

حکومتی اقدامات کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں روز بروز کمی آ رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 27 کمی سے 299 روپے 89 پیسے پر بند ہوا ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 301 روپے 16 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 300 روپے برقرار ہے۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 299  روپے بھی ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان پایا جا رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 168 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 45 ہزار 697 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 865 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید