کراچی(اسٹاف رپو ر ٹر ) ڈاکٹر اے کیوخان انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ (کبجی) جامعہ کراچی کی گورننگ کونسل کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز شیخ الجامعہ وچیئرمین گورننگ کونسل پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیرصدارت کبجی جامعہ کراچی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں کوچیئرمین گورننگ کونسل معین الدین حیدر،این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر سروش حشمت لودھی،نمائندہ ایچ ای سی جاوید میمن،پروفیسرڈاکٹر ضابطہ خان شنواری،پروفیسرڈاکٹر اکرام الحق، سلطان چاولہ،ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسرڈاکٹر ثمینہ بانو اور پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر نے شرکت کی۔ اجلاس میں دارالصحت اسپتال کے چیف ایگزیکیٹوآفیسرڈاکٹر علی فرحان راضی کو گورننگ کونسل کبجی کا نیارکن مقررکردیاگیا۔