• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو سٹی، ایلین کی باقیات عوامی نمائش کیلئے پیش


یوں تو انسان عرصہ دراز سے کائنات میں کسی خلائی زندگی کو تلاش کرنے کی جدوجہد میں مصروف عمل پے، تاہم آج میکسیکو سٹی میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مبینہ طور پر دو ’ایلینز‘ کی باقیات کو پیش کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو سٹی میں آج کانگریس کا ایک عجیب و غریب اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں عوامی نمائش کے لئے ہزار سال قبل محفوظ کی گئی دو ’غیر انسانی‘ ممیفائڈ پیش کی گئیں جو کہ مبینہ طور پر ایلینز کی ہیں۔

اس تقریب کی قیادت معروف صحافی اور یوولوجسٹ Jaime Maussan جبکہ میزبانی سائنسدانوں نے کی، عوام کو دکھانے کی خاطر ایلینز کی باقیات شیشے کے تابوت میں رکھی گئی، ممی شدہ ان نمونوں کو پیرو کے کوسکو سے حاصل کیا گیا تھا اور ان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ ہزار برس پُرانے ہیں۔

تقریب میں سیف ایرو اسپیس فار امریکنز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریان گریز اور امریکی بحریہ کے سابق پائلٹ بھی موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کی حکومت نے مبینہ طور پر ان ایلینز سے حاصل کیے گئے اپنے تحقیقی نتائج کو امریکی حکام کے سامنے پیش کیا۔ سائنسدانوں کے مطابق انہوں نے ایلینز کے ڈی این اے نمونے حاصل کرلیے ہیں، جو معلوم زمینی ارتقاء میں فٹ نہیں بیٹھتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں کے مطابق ان انکشافات کے بعد زمین سے باہر کی زندگی کے بارے میں ہماری سمجھ اور ماورائے زمین مخلوق کے ممکنہ وجود کے بارے میں بہت سے سوال اُٹھنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ UFO کے شائقین اور ایلین کے متلاشیوں میں جوش کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید