سنسر بورڈ پنجاب کے چیئرمین اور صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار توقیر ناصر آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔
ان کی سالگرہ کی تقریب پاکستان اور لندن میں بیک وقت منعقد ہوگی۔
ٹیلی ویژن کے لیجنڈری اداکار توقیر ناصر کے مقبول ڈراموں میں راہیں، پناہ ، سمندر، دہلیز، ایک حقیقت ایک فسانہ، لنڈا بازار اور کچھ فلمیں شامل ہیں، وہ اداکارہ صاحبہ کے ساتھ ایک فلم میں ہیرو بھی آئے۔
بالی ووڈ اسٹار اجے دیو گن بھی ان کے انداز کو کاپی کرتے رہے ہیں۔ اس کا اعتراف انہوں نے اپنے کئی انٹرویوز میں کیا ہے۔