کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کراچی کے کچن کی دگرگوں صورتحال اور غیر معیاری اشیاء کےمعاملے پر نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سیکریٹری صحت نے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے ۔اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ ہوں گے جبکہ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ سائنس کے چیئرمین ،ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی کراچی، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی اور چیف ڈرگ انسپکٹر کراچی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔