عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ فلموں کی کامیابی شاہ رخ خان کی شخصیت کا ایک چھوٹا سا حصّہ ہے۔
علی ظفر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر شاہ رخ خان کے بارے میں اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے لکھا کہ شاہ رخ خان کے بارے میں میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ ان کے بارے میں اب تک دنیا نے دیکھا ہے ان کے دل اور وجود میں دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے بہت کچھ اور بھی موجود ہے۔
علی ظفر نے لکھا کہ فلموں کی کامیابی شاہ رخ خان کی شخصیت کا ایک چھوٹا سا حصّہ ہے اور یہ فلمیں ان کی تعریف کرنے کے لیے کم ہیں۔
اُنہوں نے لکھا کہ شاہ رخ خان کی شخصیت کا اندازہ ان کی ذہانت اور تجربہ سے ہوتا ہے۔