ایران نے عالمی جوہری ادارے کے متعدد تجربہ کار معائنہ کاروں کا عہدہ واپس لے لیا، عالمی جوہری ادارے نے ایران کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اقدام امریکا، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی طرف سے سیاسی زیادتیوں کا بدلہ ہے۔
ڈائریکٹر آئی اے ای اے رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران نے آج ایجنسی کے تجربہ کار انسپکٹروں کا عہدہ واپس لینے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے اقدام سے عالمی ایجنسی کو اپنے کام کو انجام دینے میں شدید رکاوٹ پیش آئے گی اور وہ ایران کے اس غیرمتناسب اور غیر معمولی یکطرفہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام ایجنسی اور ایران کے مابین موجود تعاون کی خلاف ورزی ہے۔