• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں 12 مرتبہ ناکام شخص کو چالاکی مہنگی پڑ گئی

بشکریہ: اوڈیٹی سینٹرل۔
بشکریہ: اوڈیٹی سینٹرل۔

یورپی ملک بیلجیئم میں رہنے والے تارکین وطن گھانا کے شہری نے ڈرائیونگ اسکول کے تھیوریٹیکل ٹیسٹ میں مسلسل فیل ہونے کے بعد مایوس ہوکر اس کا حل یہ نکالا کے خود سے مشابہہ ایک شخص کو رقم دیکر اپنی جگہ ٹیسٹ میں بٹھا دیا۔ 

مغربی افریقہ کےملک گھانا سے تعلق رکھنے والا سرگی گزشتہ ایک برس سے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کی جدوجہد کر رہا تھا، اس نے اپنے ملک کا تو ڈرائیونگ لائسنس پہلے ہی لے رکھا ہے لیکن بیلجیئم میں اسے استعمال نہیں کرسکتا اسی لیے وہ یہاں کے ٹیسٹ میں بیٹھا۔

تاہم تھیوریٹیکل ٹیسٹ میں کامیابی اس کے لیے سوہان روح بن گئی اور 12 مرتبہ ناکامی کے باوجود وہ مسلسل اس کوشش میں اس لیے لگا رہا کہ اسے ڈرائیونگ لائسنس ملنے پر پرکشش ملازمت مل سکتی ہے۔ 

بلآخر اس نے اس کا حل یہ نکالا کہ دھوکا دہی کا راستہ اختیار کیا جائے اور خود سے مشابہہ شخص کی تلاش شروع کی اور کانگو سے تعلق رکھنے والے ایک تارکین وطن جولین سے رابطہ کیا جو نہ صرف اس سے مشابہہ تھا بلکہ اس نے بیلجیئم کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر رکھا تھا۔

دونوں نے بیلجیئم کے ایک ایسے خطے کا انتخاب کیا جہاں ممتحن کچھ نرم سمجھے جاتے ہیں۔ 

تاہم قسمت نے یاوری نہ کی اور وہاں کے ممتحن نے شک ہونے پر جولین کو بغور دیکھا اور اسے پکڑ لیا، بعدازاں عدالت نے دونوں کو مختلف نوعیت کی سزا سنائی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید