• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کو وکی کوشل داڑھی میں اچھے لگتے ہیں یا کلین شیو؟ اداکار کا دلچسپ جواب

فوٹو بشکریہ وکی کوشل / انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ وکی کوشل / انسٹاگرام

وکی کوشل کو ان کی فلم ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ کی کامیابی پر خوب پذیرائی مل رہی ہے اور وہ جہاں جاتے ہیں اس پر سوالات کے جواب بھی دیتے ہیں۔ 

تاہم یہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف سے شادی کے بعد شوز کے دوران ان پر نجی زندگی سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ بھی کردی جاتی ہے جس کا وہ خود اعتراف بھی کرتے ہیں۔ 

ایک انٹرویو کے دوران وکی کوشل سے خلاف توقع سوال کیا گیا کہ کترینہ کیف کو وہ داڑھی میں اچھے لگتے ہیں یا کلین شیو؟ 

وکی کوشل نے اس کا جواب دیا کہ وہ کلین شیو رہنا پسند نہیں کرتے، کلین شیو ان کے لیے حادثاتی طور پر اس وقت ہوتا ہے جب یہ کردار کی ڈیمانڈ ہو۔ 

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وکی کوشل نے کہا کہ کترینہ کیف بھی مجھے داڑھی میں ہی پسند کرتی ہیں، بلکہ میں خود کو بھی کلین شیو پسند نہیں کرتا۔ 

 خیال رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی دسمبر 2021 میں ہوئی تھی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید