• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ کیلئے برطانیہ کی گوشت برآمدات میں بڑا اضافہ

مشرق وسطیٰ کیلئے برطانیہ کی گوشت برآمدات میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رواں برس جنوری سے جون تک برطانیہ کی دنیا بھر میں دنبہ کے گوشت کی برآمدات 27 کروڑ 70 لاکھ پاؤنڈ کی رہیں، 43 ہزار 374 ٹن گوشت برآمد کیا گیا۔

اس میں کویت کو 39 لاکھ پاؤنڈ، متحدہ عرب امارات کو 7 لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ اور اردن کو ایک لاکھ 35 ہزار پاؤنڈ مالیت کا گوشت برآمد کیا گیا۔

گوشت برآمدات میں کویت کیلئے 21 فیصد اور اردن کیلئے 122 فیصد کا اضافہ ہوا۔

برطانیہ کا ایگریکلچر اور ہارٹیکلچر بورڈ مشرق وسطیٰ میں اگلے برس ہونے والے گلف فوڈ فیسٹیول میں ایک لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

یہ ایونٹ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں اگلے برس فروری میں منعقد ہوگا۔

تجارتی خبریں سے مزید